6 جنوری 2013 - 20:30

ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے مابین 2013 کے پہلے تین مہینوں کے اندر گیس پائپ لائن کے حوالے سے مذاکرات ہونگے ۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے امرتسر میں سیفما کی 8ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان، ہندوستان (آئی پی آئی) گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے رواں سہ ماہی کے دوران ایران اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان جلد مشترکہ کمشن تشکیل دیا جائےگا جس میں گیس منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا۔ہندوستان نے اس سے قبل بھی ایران – پاکستان گیس پائپ لائن میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا لیکن گیس کی قیمت اور پاکستانی حدود میں اس کی سیکوریٹی کی ضمانت وہ موضوعات تھے جو ہندوستان نے شدید ضرورت کےباوجود 2007میں ہونیوالے مذاکرات سے کنارہ کشی کی لیکن اس معاملے پر ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات جاری رہے۔

.......

/169